بگ باس 13 سے شہرت پانے والی بھارتی پنجاب کی معروف اداکارہ ،گلوکارہ شہناز گل نے ایک حیرت انگیز تبدیلی کی ہے۔ ان کی اچانک بدلی ہوئی فٹنس دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ صرف 6 ماہ کے اندر اس نے اپنا 55 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے وزن میں کمی کے لیے کچھ ڈائٹنگ ٹپس اور راز شیئر کیےہیں۔
خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہنے والی شہناز گل نے ریڈیو پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے لیے باقاعدہ اور نظم و ضبط کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ پرہیز بھی بہت مدد کرتی ہے۔
شہنازگلنے بتایا کہ وہ اپنی صبح کا آغاز ہلدی سے کرتی ہیں۔ یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے ۔ صبح اٹھنے کے بعد شہناز ایک کپ چائے پیتی ہیں اور ہلدی کے پانی میں سیب کا سرکہ ملا کر پیتی ہیں۔ اس کے بعد وہ ایک غذائیت سے بھرپور ناشتہ کرتی ہے۔
ان کے ناشتے میں مونگ اور میتھی کے پراٹھے جیسی صحت بخش اشیاء شامل ہیں۔ وہ ناشتے میں پروٹین کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ کبھی کبھی وہ زیادہ سبزیوں کے ساتھ چاول بھی کھاتی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کا لنچ بہت غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ وہ ہلکے گھی کے ساتھ دال، تازہ ترکاریاں اور گندم کی روٹی کھاتی ہے۔ وہ اس کھانے کو کافی متوازن رکھتی ہے۔ اس میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور فائبر ہوتا ہے۔
شہناز گل نے بتایا کہ شام کو ہلکا پھلکا کھانا پسند کرتی ہے۔ وہ کمل کے بیجوں کو گھی میں بھون کر کھاتی ہے۔ گری دار میوے پروٹین، فائبر، میگنیشیم، کیلشیم، فاسفورس اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو ہاضمے میں مدد دیتے ہیں اور بہت صحت مند بھی ہیں۔ اس کو کھانے سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے اور دل کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ اس سے چربی اور کیلوریز کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
شہناز گل اپنا ڈنر بہت ہلکا رکھتی ہیں۔ وہ کھچڑی، دہی اور لوکی کا سوپ کھانا پسند کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے ان کا ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اور بدہضمی جیسے مسائل نہیں ہوتے۔ یہی نہیں بلکہ یہ میٹابولزم بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔