اہم ترین

جنوبی افریقا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغانستان آؤٹ

جنوبی افریقا نےانگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سیمی فائنلز کھیلنے والی ٹیموں کی فہرست مکمل ہو گئی ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میںانگلیند نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 179 رنز پر دھیر ہوگئی۔۔ جواب میں جنوبی افریقا نے مطلوبہ اسکور 30ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔

انگلینڈ بیٹنگ ناکام

انگلینڈ کو پہلا نقصان صرف 9 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سالٹ 8 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ بالترتیب 20 رنز اور 37 رنز پر گر گئی، 103 رنز کے مجموعے پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

انگلش ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگی

جنوبی افریقا کی شاندار بیٹنگ

جنوبی افریقا کے ٹاپ آرڈر نے 180 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا۔

رسی ویندر ڈوسن نے 72 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ ہینرک کلاسین 64 اور ریان رکلٹن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا میچ جیت کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں پہلے نمبر پر آگیا۔۔ جبکہ آسٹریلیا چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا جائے گا۔

سیمی فائنل میں اب جنوبی افریقا کا مقابلہ اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہارنے ٹیم سے ہوگا۔

پاکستان