آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔
پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے نئے وطن کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیادرہا ہے، مسلمان اور ہندوؤں کا مذہب، تہذیب، زبان اور ثقافت یکسر مختلف ہے۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا










