اہم ترین

ٹام کروز کا 62 سال کی عمر میں 26 سال چھوٹی خاتون سے عشق

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کا دل خود سے 26 سال چھوٹی اداکارہ اینا ڈی آرمس پر آگیا ہے۔ وہ ان کے ساتھ اکثر نظر آتے ہیں۔ انہیں حال ہی میں لندن میں ڈنر ڈیٹ پر دیکھا گیا، جہاں سے ان کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

ہالی ووڈ کے ستارے 62 سالہ ٹام کروز اور ان کی36 برس کی گرل فرینڈ اینا ڈی آرمس ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس بار دونوں لندن میں ڈنر ڈیٹ پر نکلے۔ اس سے ان کے مبینہ رشتے کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید ہوا ملی ہے۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر دھڑلے سے وائرل ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹام کروز اور اینا ڈی آرمس الگ الگ آئے تھے، دونوں نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور انہیں اس دوران میڈیا یا مداحوں کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہے جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ وہ پہلے بھی کئی بار مل چکے ہیں، جس سے ان کے افیئر کے قیاس لگائے جانے لگے ہیں۔ دونوں کے قریبی ذرائع نے ایک تفریحی پورٹل کو بتایا تھا کہ ٹام ان کی طرف مکمل طور پر متوجہ لگ رہے ہیں۔ یہ یقیناً ایک مضبوط تعلق ہے۔ اینا کو بھی تام کا ساتھ اچھا لگنے لگا ہے اور وہ آج کل پہلے سے زیادہ خوش رہنے لگی ہے۔

پاکستان