وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال حج کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ جس کے تحت اب عازمین کو ایک سال پہلے ہی رجسٹریشن کرانی ہوگی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حج 2026 کے لیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گا۔ یہ شرط سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے عازمین پر لاگو ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔ حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔
رجسٹریشن کی درخواستوں کے ہمراہ پیشگی رقم جمع کرانا ہو گی۔ جسے مجموعی حج اخراجات میں شامل (ایڈجسٹ) کر لیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کرانے والے درخواست گذار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔ حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں سے کرائی جا سکے گی۔حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے۔ رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔