اہم ترین

ایٹمی پروگرام جاری رہے گا حملے سے پہلے ہی سائٹس خالی کرالی تھیں، ایران

ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے حملے سے پہلے ہی تینوں ایٹمی سائٹس خالی کرالی گئی تھیں۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر حسن عابدینی اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایران نے کچھ عرصہ قبل ان 3 ایٹمی تنصیبات کو خالی کرا لیا تھا۔ جنھیں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب امریکا نے نشانہ بنیا ہے

حسن عابدینی کا یہ کہنا ہے کہ امریکی حملے سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو نقصان نہیں پہنچا ۔ کیونکہ مواد پہلے ہی ان مقامات سے نکال لیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جوہری تنصیاب پر امریکی حملے کے بعد ایران کا پہلا باضابطہ سرکاری ردعمل جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ امریکی حملہ افسوسناک، اشتعال انگیز اور دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’آج امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف طاقت کے استعمال پر مجھے شدید تشویش ہے۔‘

امریکی حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کے کچھ مقامات پر بھی میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے ہیں جس کے بعد اسرائیل کے ادارلحکومت تل ابیب میں سائرن اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

پاکستان