سابق بھارتی اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا انکشاف کر کے کرکٹ حلقوں میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
سوشل میڈیا پر وریندر سہواگ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ امپائروں کو نا صرف امپائرز کو دوران میچ رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔
ویڈیو میں وریندر سہواگ نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر اور وہ ایک ہی کمپنی کے پیڈز پہنتے تھے، جنوبی افریقی امپائر روڈی کرٹزن کو ویسے ہی پیڈز اپنے بیٹے کے لیے بھی چاہیے تھے۔ روڈی کرٹزن نے ان سے اس کی قیمت اور جگہ پوچھی تو گفتگو کے دوران امپائر نے بتایا کہ ابہیں اپنے بیٹے کے لیے ایسے ہی پیڈز درکار ہیں۔
وریندرا سہواگ نے بتایا کہ میچ ختم ہوتے ہی انہوں نے وہ پیڈز اتار کر روڈی کرٹزن کو گفٹ کر دیئے، جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کے پیڈز نہیں چاہیے تو میں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ میری طرف سے آپ کے بیٹے کے لیے گفٹ ہیں۔ بس مجھے ایک میچ میں آؤٹ نہ دینا، انہوں نے پھر ایک نہیں بلکہ 2 سے 3 میچز میں مجھے آؤٹ نہیں دیا۔
ایک اور واقعہ بیان کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ امپائر ڈیوڈ شیفرڈ زیادہ تر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچز میں امپائرنگ کرتے تھے۔ انگلینڈ کے ایک دورہ بھارت کے دوران میچ علیک سلیک کے دوران ڈیوڈ شیفرڈ نے آئسکریم نہ ملنے کی شکایت کی۔ جس پر انہوں نے انتظام کردیا۔
سہواگ نے کہا کہ آئسکریم ملنے پر ڈیوڈ شیفرڈ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پوچھا کہ اس کے بدلے میں کیا چاہتے ہو تو میں نے اس سے کہا کہ بس ایک بار مجھے آؤٹ مت دینا۔