انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے شریک میزبان ملک امریکا کے کرکٹ بورڈ کے خلاف اانتظامی نااہلی پر سخت کارروائی کی تیاری میں ہے۔
کرکٹ سے متعلق نیوز ویب سائیٹ کے مطابق آئی سی سی نے یو ایس اے سی کو ٹی20 عالمی کپ کے بعد 12 مہینے کا گورننس نوٹس جاری کیا تھی، آئی سی سی کی ٹیم نے یو ایس اے سی کے کئی افسروں سے عہدہ چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔ کچھ افسر ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں تو کچھ تیار نہیں۔ اس نوتس کی مدت اگلے مہینے ختم ہو رہی ہے۔
نوٹس میں آئی سی سی نے انتظامی نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے تعمیل اور اصلاحات کی نگرانی کے لیے نارملائزیشن کمیٹی بنائی تھی۔ اسی مہینے آئی سی سی نے ایک ٹیم لاس اینجلس بھیجی تھی۔ جہاں اس کی یو ایس اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اگر امریکی کرکٹ بورڈ نے اپنی قیادت میں ضروری تبدیلی نہ کی تو اس کی ایسوسی ایٹ رکنیت معطل کی جا سکتی ہے۔ آئی سی سی کی اگلے مہینے ہونے والی میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ یو ایس اے سی کے کئی اعلیٰ افسر جلد ہی استعفیٰ دے سکتے ہیں۔