اہم ترین

آسٹریلوی ایئرلائن کا ڈیٹا ہیک: 60لاکھ افراد کی ذاتی معلومات چوری

آسٹریلیا کی قومی ایئر لائن قنطاس نے اپنے ڈیٹا سسٹم پر سائبر حملے کی تصدیق کردی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس ہیکنگ میں 60 لاکھ افراد کی ذاتی معلومات چوری ہوگئی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق آسٹریلیاکی سرکاری فضائی کمپنی قنطاس ایک بڑے سائبر حملے کی تحقیقات کر رہا ہے جس کے نتیجے میں ہیکرز نے ایک ایسے نظام تک رسائی حاصل کی جس میں اس کے 60 لاکھ سے زائد صارفین کا ذاتی ڈیٹا موجود تھا۔

قنطاس نے بدھ کو کہا کہ اس نے ایک تیسرے فریق کے پلیٹ فارم پر “غیر معمولی سرگرمی” کا پتہ لگانے کے بعد اپنے نظاموں کو محفوظ بنانے کے لیے “فوری اقدامات” کیے۔

ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہرین کی مدد سے اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ چوری کئے ڈیٹا کی مقدار کتنی ہے، متاثرہ ڈیٹا میں صارفین کے نام، ای میل پتے، فون نمبر، تاریخ پیدائش اور فریکوئنٹ فلائر نمبر شامل ہیں، لیکن کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات، ذاتی مالی معلومات یا پاسپورٹ کی تفصیلات نہیں ہیں۔

قنطاس حکام نے کہا کہ معاملے کا علم ہوتے ہی اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس، آسٹریلیائی سائبر سیکیورٹی سینٹر اور آسٹریلیائی معلوماتی کمشنر کے دفتر کو اس سے متعلق تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

قنطاس گروپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر وینسا ہڈسن نے واقعے پر اپنے صارفین سے معقافی مانگتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارے صارفین ہمیں اپنی ذاتی معلومات دے کر ہمپر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمارے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ہم اپنے تمام صارفین سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ انہیں ضروری مدد فراہم کرسکیں۔

پاکستان