بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکرنےکہاکہ پاکبھارت کشیدگی کے دوران 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون پر کہا کہ اگر بھارت نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں تو پاکستان ان پر بہت بڑا حملہ کرے گا۔
بی بی سی کےمطابق ایک انٹرویو میں ایس جے شنکرنےکہاکہ 9مئی کی رات اُس رات پاکستان نے بھارت پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔ اسی رات رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون پر کہا کہ اگر بھارت نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں تو پاکستان ان پر بہت بڑا حملہ کرے گا۔
ایس جے شنکر کے مطابق نریندر مودی نے امریکا کو عندیہ دیا کہ انڈیا بھی جواب دے گا۔ اس سے اگلی صبح امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے مجھے فون کیا اور کہا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو کوئی آزادی نہیں دی جائے گی، ہم اب ان کے ساتھ بطور پراکسی نہیں نمٹیں گے۔ اگر ہمارے ساتھ بُرا ہوتا ہے تو ہم بھی دوسری طرف جا کر ان لوگوں کو نشانہ بنائیں گے جنھوں نے ہم پر حملہ کیا۔
ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ ہم یہ عرصے سے سُن رہے ہیں کہ آپ دونوں جوہری ممالک ہیں، آپ میں سے ایک کوئی خوفناک کام کرے گا لیکن آپ (انڈیا) کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ پھر یہ (جنگ) دنیا بھر میں پھیل جائے گی، اب ہم یہ نہیں سنیں گے۔