اہم ترین

ٹرمپ نے مسک کی سیاسی پارٹی کو ’بکواس‘ قرار دیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپہ اور ان کے سابق ساتھی ساتھی ایلون مسک کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ارب پتی ایلن مسک کی سیاسی پارٹی کو ’بکواس‘ قرار دے دیا ہے۔

ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ملک میں دو جماعتی نظام کو چیلنج کرنے کے لیے ’امریکی پارٹی‘ کی تشکیل دی ہے۔ اس کے ذریعہ امریکی عوام کو آزادی واپس دلائی جائے گی۔

دوسری جانب امریکاکے صدر بھی ایلون مسک کےخلاف کھلے عام رائے زنی سے گریز نہیں کررہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ تیسری پارٹی شروع کرنا بکواس ہے۔ ہمیں ریپبلکن پارٹی میں غضب کی کامیابی ملی ہے۔ ڈیموکریٹس راستہ بھٹک گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہمیشہ دو پارٹیوں کا نظام چلتا آیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ تیسری پارٹی کے آنے سے کنفیوزن پیدا ہوگا۔’تیسری پارٹی کبھی کامیاب نہیں ہوئی، یہ سب بکواس ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ٹروتھ‘ پر بھی ایلون مسک کے سلسلے میں تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے ایلون مسک کو ایک دم پٹری سے اترتے دیکھ کر افسوس ہوا ہے۔ گزشتہ پانچ ہفتوں میں تو وہ ایک دم بے لگام ہو گئے ہیں۔

پاکستان