اہم ترین

آئی ایم ایف شرائط :سرکاری اداروں پر گاڑیوں اور دفتری سامان خریداری پر پابندی

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت سرکاری اداروں پر گاڑیوں اور دفتری سامان خریداری پر پابندی لگادی۔

وفاقی وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ماتحت اداروں کو نئی اسامیوں کی تخلیق، گاڑیوں اور دفتری سامان خریداری کی ممانعت کر دی ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کے 10 جون کو جاری کفایت شعاری اقدامات کو رواں مالی سال جاری رکھا جائے گا ۔

وفاقی کابینہ کا فیصلہ وزارتوں، منسلک محکموں، حکومتی کمپنیوں اور ریگولیٹری ڈیوٹیز پر بھی لاگو ہو گا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے قرض کے بدلے کفایت شعاری اور حکومتی خرچ میں کمی کی شرط عائد کررکھی ہے ۔حکومتی سطح پر نئی نوکریوں اور گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

پاکستان