اہم ترین

امریکا اور جاپان میں تجارتی معاہدہ طے پا گیا

امریکا اور جاپان میں بالآخر تجارتی معاہدہ طے پاگیا ۔ جس کے تحت جاپانی مصنوعات پر امریکا میں 15 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا اور جاپان امریکا میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان نے حالیہ تجارتی معاہدے کو دونوں ملکوں کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ قرار دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ تجارتی معاہدے سے امریکہ میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔ جاپانی سرمایہ کاری کے 90فیصد منافع کا فائدہ امریکا کو ہی ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جاپان نے امریکی گاڑیوں اور زرعی اجناس کے لئے اپنی مارکیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے

جاپان کے وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نے کہا کہ جاپان کی آٹو انڈسٹری 28 فیصد برآمدات امریکا کو کرتی ہے۔ گاڑیوں کی امریکا برآمدات پر ٹیرف 15 فیصد ہو گا جوکہ اس سے پہلے 25 فیصد تھا۔

پاکستان