اہم ترین

اے آئی سے کوڈنگ کا انجام: ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے غلطی بھی نہ مانی

آج کل کمپنیاں اے آئی سے کوڈنگ کاکام لےرہی ہیں تاکہ اپناوقت اور پیسہ بچایا جاسکے لیکن ایسا کرنا ایک کمپنی کو بہت مہنگا پڑ گیا۔

ٹیک کمپنی ساستر ڈاٹ اے آئی کے سی ای او جیسن لیمکن نے ایکس پر ایکس پر پوسٹ کیی ہے۔ جس میں انہوں نے ریپلیٹ پلیٹ فارم پر کوڈنگ کے دوران ہوئے ایک سنگین واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ریپلیٹ کے اے آئی نے بغیر کسی کی اجازت کے ان کا پورا ڈیٹا بیس ڈیلیٹ کر دیا تھا اور پھر اپنی غلطی چھپانے کی بھی کوشش کی تھی۔

جیسن لیمکن نے بتایا انہوں نے ریپلیٹ میں ایک ڈائریکٹو فائل بنائی تھی اور صاف لکھا تھا کہ کسی اجازت کے بغیر فائل میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔ اس کے باوجود اے آئی نے ان کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک کمانڈ چلا دی، جس سے پورا ڈیٹا بیس ہی ڈیلیٹ ہو گیا۔

لیمکن کے مطابق ہدایات پر غور کیے بغیر ڈیٹا بیس ڈیلیٹ کرنے والااے آئی صرف اتنے پر ہی نہیں رکا۔ اس نے غلطی کرنے کے بعد کوئی ریکوری آپشن بھی نہیں چھوڑا۔ بغیر کسی انتباہ کے تبدیلی رول بیک کرنے کا آپشن بھی غائب کر دیا۔ بعد میں اے آئی نے اپنی غلطی کو سمجھنے میں مسئلہ قراردے دیا ۔

اس بارے میں کی کئی پوسٹ کے بعد ریپلیٹ کے سی ای اوامجد مسعود نے اسے انتہائی غلط اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ریپلیٹ کی ٹیم نے ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن ڈیٹا بیس کو الگ رکھنے اوربیک اپ سے کلک ریکوری جیسے فیچرز پر کام شروع کر دیا ہے۔

پاکستان