اہم ترین

فخر زمان ٹی 20 میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے پاکستانی فیلڈر

قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر فخر زمان نے بابر اعظم سے پاکستان کے لیے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا اعزاز چھین لیا۔

بنگلا دیش میں کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں تنظیم حسن ثاقب کو کیچ لے کر پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کےساتھ ہی ٹی20 انٹرنیشنلز میں فخر زمان کے کیچز کی تعداد 53 ہوگئی اور وہ اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے بہترین فیلڈر کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

اس سے پہلے یہ اعزاز بابر اعظم کے پاس تھا۔ انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں بطور فیلڈر 52 کیچز لئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فخر زمان بیٹنگ میں روایتی جلوہ نہیں دکھا پائے۔ وہ صرف 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

پاکستان