امریکہ کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کے مطابق ٹرانسجینڈرز کو خواتین کےکھیلوں میں شرکت سے روک دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس ٹرانسجینڈرز کو خواتین کےکھیلوں میں شرکت سے روکنےکا حکم نامہ جاری کیاتھا۔ اسے ‘مردوں کو خواتین کےکھیلوں سے باہر رکھنے’ کے آرڈر کا نام دیاگیاتھا۔
امریکی اولمپکس اور پیرالمپکس کمیٹیوں نے 5 بعد بعد ٹرمپ کےحکم نامے کی تعمیل کردی ہے۔
امریکی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہےکہ وہ مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ نگرانی کی ذمہ داریوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اور اس بات کو یقینی بنائےگی کہ خواتین کو ایگزیکٹیو آرڈر 14201 اور ٹیڈ اسٹیونز اولمپک اینڈ ایمیچور اسپورٹس ایکٹ کے مطابق ایک منصفانہ اور محفوظ مسابقت کا ماحول میسر ہو۔