اہم ترین

اداکارہ علیزے شاہ کا منساء ملک کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس

اداکارہ علیزے شاہ اور منساء ملک کے درمیان لفظی گولہ باری پر عدالتی جنگ میں تبدیل ہوگئی۔

اداکارہ علیزے شاہ نے مومنہ مقصود عرف منساء ملک کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان جاری لفظی جنگ اب قانونی گولہ باری میںتبدیل ہوگئی ہے۔

علیزے شاہ نے منساء ملک کولیگل نوٹس بریسٹر علی طاہر کی وساطت سے دیاہے۔ جس میں کہاگیا ہےکہ مومنہ مقصود نے علیزے شاہ کے خلاف ہتک آمیز توہین آمیز رویہ اختیار کیا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مومنہ مقصود نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کےلئے ہتک آمیز الفاظ کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔ علیزے شاہ کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ انکےوقات اور عزت نفس حملہ ہے۔

مومنہ مقصود کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہاگیا ہے کہ وہ علیزے شاہ کے خلاف غلط معلومات پھیلا رہی ہیں ، جنسے انکے موکلہ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اگر انہوں نےایک ہفتے میں غیر مشروط معافی نہ مانگی تو ایک ارب روپے ہرجانے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔ ان کےخلاف ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

پاکستان