بھارت نے برطانیہ میں کھیلی جارہی ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف میدان میں اترنے سے انکارکردیاہے ۔ جسکے بعد قومی ٹیم ایونت کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
منگل کو یووراج سنگھ کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چمپئنز کو 5 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان جمعرات (31 جولائی) کو کھیلا جانا تھا۔ لیکن اس سے ایک روز قبل ہی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
ایونٹ کی انتظامیہ نے پاکستان کو بھارت کے اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پاکستان باضابطہ طور پر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارتی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا ہو۔ لیگ اسٹیج کے دوران بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
دوسری جانب سیمی فائنل میں اے بی ڈویلیئرز کی کپتانی والی جنوبی افریقا چمپئنز اور بریٹ لی کی کپتانی والی آسٹریلیا چمپئنز دوسرے سیمی فائنل مقابلہ میں 31 جولائی کو ہی آمنے سامنے ہوں گے۔