اہم ترین

ٹرمپ نے مودی کو پریشانی میں ڈال دیا؛ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ جرمانہ بھی عائد

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یکم اگست سے اب بھارت کی برآمد ی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد گا، اور اگر مودی سرکار نے روس سے ہتھیار اور تیل خریدا توجرمانہ بھی دینا ہوگا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب پہلی مرتبہ صدر بنے تھے تو ان کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے خوب گاڑھی چھنتی تھی لیکن اب ایسا نہیں۔

پہلے مودی کو پاک بھارت جنگ میں منہ کی کھانی پڑی اور اب ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کی زد میں آگئی ہے۔

امریکی صدر نے ۤاپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر کہاہے کہ بھارت ہمارا دوست ہے، ہم نے ان کے ساتھ نسبتاً کم کاروبار کیا ہے کیونکہ ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، اور وہاں کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ سخت غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب ہر کوئی چاہتا ہے کہ روس یوکرین میں ہونے والی ہلاکتوں کو روکے ۔ لیکن بھارت نے ہمیشہ اپنا فوجی سازوسامان روس سے خریدا ہے، بھارت چین کے ساتھ ساتھ روس سے توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے۔اس لیے انڈیا کو 25 ٹیرف اور جرمانہ بھی دینا ہوگا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یوکرین میں لڑائی روکنے اور امن معاہدے پر بات چیت کے لیے ماسکو پر امریکی دباؤ کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان