امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرمپ نے پاک امریکا تجارتی معاہدے کا اعلان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج بہت مصروف دن ہے۔ وہ کئی ملکوں کے وفود سے تجارتی معاہدوں پر بات کریں گے۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان معاہدہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا تیل کے بڑے ذخائر بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ہم اب ایسی کمپنی کی تلاش کر رہے ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے۔
ساتھ میں انہوں نے بھارت کے حوالے سے بھی بات کی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا خبر وہ (پاکستان) کسی دن بھارت ہی کو تیل فروخت کر رہا ہو۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے بھارت کی برآمدی شیا پر 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے جرمانہ بھی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا ہےکہ امریکا سے ٹیرف سے متعلق مذاکرات کا مقصد تجارت میں عدم توازن جیسے امور کو طے کرنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔ اس معاہدے میں وسیع تر اقتصادی، دوطرفہ اور اسٹریٹجک شراکت داری ابھر کر سامنے آئی ہے۔جب ہم یہ سوچ رہے تھے کہ تجارت عدم توازن کو کیسے کم کیا جائے، تو نجی شعبے نے آگے بڑھ کر مدد کی پیشکش کی۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔