امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی ساتھی اور مشیر اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں ’بالواسطہ مالیمعاونت کررہا ہے ۔
وہائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے فوکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ اور نریندر مودی کے رشتے ’شاندار‘ ہیں لیکن لوگوں کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے میں بھارت اب چین کے برابر کھڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ بالکل منظور نہیں ہے کہ بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جنگ میں ماسکو کی مالی مدد کرے۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے کسی بھی سطح پر اس بیان کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔