اہم ترین

روس میں گزشتہ ہفتے زلزلے کے بعد 500 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ گیا

روس کے مشرقی علاقے میں گزشتہ ہفتے آئے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد 500 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ گیا ہے اور اس کی راکھ زمین سے 4 میل اوپر تک اٹھ رہی ہے۔۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے مشرقی علاقے جزیرہ نما کامچاتکا میں واقع کرشنینکوف آتش فشاں سے آسمان میں 3.7 میل اونچی راکھ اڑ رہی ہے۔ یہ آتش فشاں کا آخری مرتبہ 15ویں صدی میں پھٹا تھا۔ جس کے بعد سے یہ اب تک پرسکون تھا۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو علاقہ چھوڑ دینے کی اپیل کردی ہے اور آتش فشاں کی نگرانی کرنے والے عملے کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما کامچاتکا “پیسیفک رنگ آف فائر” پر واقع ہے، یہاں بڑی تعداد میں آتش فشاں موجود ہیں جب کہ زلزلے بھی کثرت سے آتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 8.8 شدت کا زلزلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ زلزلےہی کی وجہ سے آتش فشاں پہاڑ فعال ہوا ہے۔

پاکستان