بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے خود تو شادی نہیں کی لیکن اب ان کے چھوٹےبھائی ارباز خان نے دو دو شادیاں کرلیں ہیں۔ اور وہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں۔
بھارتی نیوزویب سائیٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ارباز خان نےملائکہ اروڑا سے طلاق کےبعد 2023 میں شوری خان نامی خاتون سے شادی کی تھی۔
چند ہفتوں سے یہ خبر پھیلی ہوئی تھی کہ شوریٰ خان ماں بننے والی ہیں۔ جس کی تصدیق انہوں نے خود ہی کردی ہے۔
واضح رہے کہ 58 سالہ ارباز کی اہلیہ شوریٰ کی عمر 35 سال ہے۔ اس طرح دونوں کی عمر میں لگ بھگ 22 سال کا فرق ہے۔ جب کہ وہ سلمان خان سے 23 سال چھوٹی ہیں۔











