پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ سے فتح حاصل کرلی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شاہینوں کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث 3 بار میچ کو روکنا بھی پڑا۔
37 ویں اوور کے کھیل کے دوران جب تیسری مرتبہ میچ روکا گیا تو پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنالیے تھے تاہم ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا ہے۔
ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا کو جو اس نے 10 گیندوں پہلے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔











