اہم ترین

بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ پر ہراسانی اور چوری کا الزام

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں معروف بالی ووڈ گلوکار یافتہ اریجیت سنگھ اور ان کے محافظ کے خلاف ہراسانی اور چوری کا الام لگایا گیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے شانتی نکیتن پولیس اسٹیشن میں کملا کانتا لاہا نامی شخص نے اریجیت سنگھ اور ان کے محافظ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی ہے۔

کملا کانتا لاہا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ موسیقی کے آلات کے سازوسامان بناتے اور ان کی مرمت کرتے ہیں۔ 13 اگست کو وہ ضروری کام سےجارہے تھے کہ تلتور میں انہیں روک دیا گیا۔ بتایا گیاکہ وہاں کسی فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ وہاں اریجیت سنگھ بھی موجود تھے

لاہا نے الزام لگایا کہ ابتدائی طور پر گلوکار کے سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں وہاں سے گزرنے سے پہلے پانچ منٹ انتظار کرنے کو کہا۔ تاہم انتظار کے بعد بھی انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے ہھر سے درخواست کی کہ وہاں مووجدنجی سیکیورٹی گارڈز نے انہیں مجھے مزید 30 منٹ انتظار کرنے کو کہا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسے ضروری کام تھا، اس لیے وہ جانا چاہتا تھا لیکن گارڈز نے اسے لے جانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور افراتفری میں اس کی انگوٹھی چوری ہوگئی۔ جھگڑے کے بعد، اس نے پہلے شانتی نکیتن پولیس اسٹیشن میں زبانی شکایت درج کروائی اور بعد میں اریجیت سنگھ اور اس کے محافظ کو ملزم کے طور پر نامزد کرتے ہوئے رسمی تحریری شکایت درج کرائی۔

بیر بھوم ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ ایس پی نے کہاکہ ہم شکایت کو ہر زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان