آسٹریلوی حکومت غزہ اور فلسطینیوں سے متعلق انتہائی متشدد رویہ رکھنے والے اسرائیلی سیاستدان کا ویزا منسوخ کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سمحا روتھ مین نامی سیاستدان کی جماعت اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومتی اتحاد کا حصہ ہے۔
سمحا روتھ مین آسٹریلوی یہودی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریبات میں خطاب کرنے والے تھے۔لیکن آسٹریلوی حکومت نے ان کا ویزا منسوخ کردیا۔
اسرائیلی سیاستدان کےویزامنسوخی سے متعلق آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک نے کہا کہ آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر کوئی محفوظ ہو اور خود کو محفوظ محسوس کرے۔
انہوں نےکہا کہ آسٹریلیا ایسے لوگوں کو قبول نہیں کرے گا جو ملک میں “انتشار پھیلانے” کے لیے آئیں۔اگر وہ (سمحا روتھ مین ) آسٹریلیا آ کر نفرت اور انتشار پیغام پھیلانا چاہتے ہیں، تو ہم انہیںایسا نہیں کرنے دیں گے۔











