اہم ترین

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ایک اور شکست

پاکستان نے 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ بھارت کو شکست دے دی۔

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقدہ 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کے فراست علی خان نے گولڈ میڈل جیت لیا ۔

قومی تن ساز فراست علی خان نے 75 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا ۔

فراست علی خان نے مقابلے میں تین بھارتی اور ایک افغان تن ساز کو شکست دی ۔۔

پاکستان کے 9 تن ساز ایشین باڈی بلڈنگ اور فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں شرکت کررہے ہیں۔ چیمپین شپ 25 اگست تک جاری رہے گی۔

پاکستان