ملک میں کھیلوں کے میدان میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔۔ پاکستان نے پہلی بار آئس ہاکی کا بین الاقوامی ایونٹ جیت گیا۔۔
فلوریڈا میں کھیلی گئی لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے پیرو کو 6-1 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اس طرح پاکستان آئس ہاکی کےکسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ سرخرو ہوا ہے۔
اس ایونٹ میں 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ پاکستان نے اپنے تمام میچز میں حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔
چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔۔











