اہم ترین

جاپانی شہر میں اسمارٹ فون کے استعمال کو روزانہ دو گھنٹے تک محدود کرنے کی تجویز

جاپان کے شہر تویواکے کے میئر نے ہر افراد کے لیے کام کے اوقات کے علاوہ روزانہ صرف دو گھنٹے تک موبائل فون استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق وسطی جاپان کے شہر تویواکے کے میئر ماسا فومی کوکی نے ایک قانون کی سفارش کی ہے۔ جس کا مقصد شہریوں کو جسمانی اور ذہنی صحت کے مسائل مثلاً نیند کی خرابی سے بچانے کے لئے موبائل فون کا استعمال کم سےکم کرنا ہے۔

قانون کی منظوری پر شہر میں موبائل فون استعمال کرنے والا ہر فرد اپنےکام کے اوقات اور تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ دن میں صرف دو گھنٹے موبائل فون استعمال کرنے کا پابندپوگا۔ خلاف ورزی پر کوئی جرمانہ یا سزا نہیں ہوگی۔

مسودے میں کہاگیا ہے کہ پرائمری کی سطح کے طلبہ رات 9 بجے اور اس سے بڑے طلبہ رات 10 بجے کے بعد اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔

قانونی مسودے پر عوامی سطح پر تنقید کے بعد میئر نے وضاحت کی کہ یہ ضابطہ لازمی نہیں۔مسودہ آئندہ ہفتے زیرِغور آئے گا اور اگر اسے منظور کر لیا گیا تو اکتوبر سے نافذالعمل ہوگا۔

پاکستان