اہم ترین

پاکستان سمیت 18 ممالک کے لئے ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز 2025 کا اعلان

معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے “ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز 2025” کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ تقریب دسمبر 2025 میں ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہوگی، جس میں پاکستان سمیت مشرقِ وسطیٰ، تُرکیہ، افریقہ اور جنوبی ایشیا کے ممالک کے برانڈز اور ایجنسیوں کی تخلیقی اشتہاری مہمات کو سراہا جائے گا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایوارڈز کا مقصد ان مہمات کی حوصلہ افزائی ہے جنہوں نے پلیٹ فارم کی انفرادیت کو اپناتے ہوئے متاثرکن، تخلیقی اور مؤثر اشتہارات تخلیق کیے۔ ان مہمات نے نہ صرف صارفین کو محظوظ کیا بلکہ شاندار کاروباری نتائج بھی حاصل کیے۔

ایوارڈز میں شرکت کے لیے اندراج کا عمل 18 اگست سے شروع ہو چکا ہے، جبکہ آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ وہ مہمات جو یکم اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2025 کے دوران ٹک ٹاک پر چلائی گئیں، وہ اہل قرار دی جائیں گی۔

اس سال کی نمایاں کیٹیگریز میں شامل ہیں:

اٹس دی کری ایٹیو فار می (ٹک ٹاک-فرسٹ آئیڈیاز)

کمیونٹی کور (کری ایٹرز اور کمیونٹیز کے ساتھ تعاون)

فُل فنل فلیکس(مکمل مارکیٹنگ فنل حکمتِ عملی)

بگ برانڈنگ انرجی (برانڈ کی پہچان اجاگر کرنے والی مہمات)

گول ڈگر (کارکردگی پر مبنی نتائج)

بوگی آن اے بجٹ(کم بجٹ میں زیادہ اثر پیدا کرنا)

ساؤنڈ آن پلیز (آواز اور موسیقی پر مبنی تخلیقی کہانی گوئی)

دی پیپلز چوائس (لائیو ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ)

گریٹسٹ آف آل ٹائم (جی او اے ٹی) (مجموعی طور پر بہترین مہم)

ٹک ٹاک کے جنرل منیجر، گلوبل بزنس سولوشنز (ایم ای ٹی اے پی) شادی قندیل نے کہا ہے کہ ہم اُن تخلیقی ذہنوں کا جشن منانا چاہتے ہیں جنہوں نے محض اشتہارات نہیں بلکہ ثقافتی لمحات تخلیق کیے، خوشیاں بکھیریں اور حقیقی کاروباری اثر پیدا کیا۔

پاکستان