اےآئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نےایک امریکی شہری کی دو سال پہلے چوری ہونےوالی گاڑی واپس دلوادی۔
امریکی نیوز ویب سائیٹ کےمطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی اینڈریو گارشیا کی لیمبوگینی ہریکین ای وی او سپر کار دسمبر 2023 چوری پوگئی تھی۔
کروڑوں روپے مالیت کی سپر کار کی تلاش کے لئے اینڈریو گارشیا نے بڑے جتن کئے ۔ دو سال در در کی ٹھوکریں کھائیں لیکن کچھ حاصل نہ ہوا۔
گاڑی واپس پانے کے لیے تھک ہار کے اینڈریو گارشیا نے اےآئی ماڈیول چیٹ گی پیٹی کا استعمال کیا۔ اور اسے کامیابی مل گئی۔
اینڈریو نے بتایا کہ کار چور گروہ صرف اس کی لیمبوگینی ہی نہیں بلکہ 20 سے زیادہ سپر گاڑیاں چرا کر فرار ہوا تھا۔ ایک روزاسے انسٹاگرام پر اپنی گاڑی کی کچھ تصاویر موصول ہوئیں۔ جنہیں اس نے چیٹ جی پی ٹی پر اپ لوڈ کیا اور اے آئی سے لوکیشن سمجھنے میں مدد لی۔
چیٹ جی پی ٹی نے نے تصاویر کے پس منظر کا تجزیہ کیا اور بتایا کہ یہ جگہ ڈینور، کولوراڈو ہو سکتی ہے۔اس کے بعد اینڈریو نے گوگل امیجری سے اس کی تصدیق کی اور فوراً مقامی پولیس سے رابطہ کیا۔ نتیجتاً پولیس نے ڈینور سے چوری ہوئی لیمبوگینی واپس حاصل کر لی۔
اہنڈریو کے مطابق آج کل کی ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال کرکے ہم خود بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ مجھے یقین نہیں ہو رہا تھا کہ میری گاڑی مجھے دو سال بعد واپس ملے گی۔











