بھارری عدالت نے ریاست گجرات کےایک بلڈر کو یرغمال بناکر اس کے بٹ کوائن اور لاکھوں روپے نقد رقم ہتھانے کے الزام میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سمیت 14 افراد کو تاحیات قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
بھارتی نیوز ویب سائیٹ قومی آواز کے مطابق 2018 ریاست گجرات میں پولیس افسران نے سورت شہر کے ایک بلڈر شیلیش بھٹ کا اغوا کرکے اس سے 176 بٹ کوائن ٹرانسفر کئے تھے ۔ جس کے بعد انہوں نے مزید 30 لاکھ روپے نقد بھی وصول کئے تھے۔
معاملے کی چھان بین کے دوران انسپکٹر اننت پٹیل سمیت 11 دیگر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس وقت کے بی جے پی کے رکن اسمبلی نلن کوٹڈیا اور سابق ایس پی جگدیش پٹیل کے علاوہ ایک وکیل کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
کم و بیش 6 سال تک کیس کی سماعت اور کارروائی کے بعد عدالت نے 14 افراد کو تاحیات قید کی سزا سنائی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2024 میں احمد آباد پولیس نے شیلیش بھٹ کو بھی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس پر 2091 بٹ کوائن، 11000 لائٹ کوائن اور 14 کروڑ روپے سے زائد نقد رقم کے ہیر پھیر کا ازلام تھا ۔ جن کی اس وقت مجموعی مالیت ساڑھے 12 ارب بھارتی روپے کے آس پاس تھی۔











