اہم ترین

سہہ ملکی ٹی 20:پاکستان نے افغانستان کو 39 رنزسے ہرادیا

سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنزسے ہرادیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 143 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی بیٹنگ

صاحبزادہ فرحان نے صائم ایوب کے ساتھ اننگز کا تیز رفتار آغاز کیا۔ تیسرے اوورز میں صاحبزادہ فرحان 10 گیندوں پر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 26 رنز تھا۔

صائم ایوب اور فخر زمان نے قدرے سست رفتاری سے اننگز کو آگے بڑھایا۔ 55 کے اسکور پر صائم ایوب آؤٹ ہوئے۔وہ 16 گیندوں پر 14 رنزہی بناسکے۔ 63 کے مجموے پر فخر زنام بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔

فخر کے جانے کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے دیگر بیٹرز کے ساتھ مل کر چھوٹی چھوٹی لیکن تیز شراکت داریوں سے اننگز کو آگے بڑھایا۔

حسن نواز 9 ،محمد نواز 21 ، محمد حارث 15 اور فہیم اشرف نے 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمانعلی آغا 36 گیندوں پر 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللّٰہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی بیٹنگ

افغانستان کی جانب سے رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زردان 183 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا۔ 17 رنز پر ابراہیم زردان شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ انہوں نے 11 رنز بنائے۔

جس کے بعد رحمت اللہ نے صدیق اللہ اٹل کےساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانے کی ٹھانی۔ دونوں نے 51 رنز کی شراکتداری قائم کی ۔ 68 رنز پر رحمت اللہ کو محمد نواز نے ٹھکانے لگایا۔ 93 رنز پر صدیق اللہ اٹل ،کریم جنت اور درویش رسول کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد افغانستان کی مزاحمت دم توڑ گئی۔

پاکستان کو چھٹی وکٹ 95 رنز پر عظمت اللہ اورکزئی جبکہ ساتویں وکٹ محمد نبی کی97 رنز پر ملی۔

یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود افغان کپتان راشد خان نے مزاحمت جاری رکھی۔ لیکن 141 کے اسکور پر وہ بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 16 گیندوں پر 39 رنز کی باری کھیلی۔

افغانستان کی نویں وکٹ مجیب الرحمان کی صورت میں گری۔ 141 رنز کے مجموعے پر وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔ 143 کے مجموعے پر پاکستان کو فرید احمد کی صورت میں آخری کامیابی بھی مل گئی۔

پاکستان