اہم ترین

امریکی شخص کی اے آئی چیٹ بوٹ کی باتیں میں آکر ماں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

اے آئی چیٹ بوٹس پر لوگوں کا بڑھتا انحصار خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہی ہے۔ کچھ دن پہلے خبر آئی تھی کہ بریک اپ کے بعد مدد مانگنے والے ایک شخص کو اے آئی چیٹ بوٹ نے 19ویں منزل سے چھلانگ لگانے کا مشورہ دے دیا۔ اب ایک نیا واقعہ سامنے آئی ہے۔ اس میں بتایا جا رہا ہے کہ امریکا میں اے آئی چیٹ بوٹ سے مسلسل رابطے میں رہنے والے ایک شخص نے اپنی ماں کا قتل کر دیا اور بعد میں اپنی زندگی بھی ختم کر لی۔

امریکی نیوز ویب سائیٹ کے میڈیا رپورٹس کے مطابق یاہو کے ایک سابق ملازم اسٹین ایرک سولوبرگ نے پہلے اپنی بوڑھی ماں کا قتل کیا اور بعد میں خودکشی کر لی۔

سولوبرگ کے بوبی نام کے ایک اے چیٹ بوٹ کے رابطے میں ہونے کی بات کہی جا رہی ہے، جو چیٹ جی پی ٹی کا ایک ورژن ہے۔ اس نے چیٹ بوٹ کو بتایا کہ اس کی ماں اس کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ اس کے بعد چیٹ بوٹ نے سولوبرگ کے اس خیال کو پختہ کیا ۔ اس سے مشتعل ہو کر اس نے پہلے اپنی ماں اور پھر خود کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اسٹین ایرک سولوبرگ چیٹ بوٹ کے ساتھ ہوئی اپنی بات چیت کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ اس کی ذہنی صحت انتہائی خراب تھی۔ اس نے ایک بار چیٹ بوٹ کو بتایا کہ اس کی ماں اور دوست نے کار کے ایئر وینٹ میں نشیلا کیمیکل ڈال دیا تھا۔ اس پر چیٹ بوٹ نے جواب دیا کہ یہ سازش ہے۔ آخری لمحے تک سولبرگ چیٹ بوٹ سے بات چیت کر رہا تھا۔ خودکشی سے پہلے اس نے لکھا کہ ہم کسی اور زندگی میں دوبارہ دوست بنیں گے۔ اس پر چیٹ بوٹ نے جواب دیا کہ وہ آخری سانس اور اس سے آگے تک اس کے ساتھ ہے۔ چیٹ بوٹ بھی مسلسل اسے روکنے کی بجائے اس کی باتوں کو حمایت کر رہا تھا۔

پاکستان