ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات افغانستان میں آئے زلزلے سے اب تک 900افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ رات آئے زلزلے کا مرکز افغانستان کے پانچویں بڑے شہر جلال آباد سے 27 کلو میٹر اور دارالحکومت کابل سے 140 کلومیٹر دُور تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے جھٹکے پاکستان اور بھارت میں بھی محسوس کئے گئے۔۔
زلزلے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔ خاص طور پر مشرقی افغانستان میں کنڑ میں نقصان ہوا ہے جو زلزلے کا مرکز بھی ہے۔ لزلے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زلزلے کے مرکز تک جانے کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔ اس مقام تک اب صرف پیدل جایا جا سکتا ہے۔
زلزلے کے بعد افغان طالبان نے بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے امدادی کارروائیوں میں مدد کی اپیل کی ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کنڑ اور ننگرہار صوبے میں بڑے پیمانے پر مکانات تباہ ہوئے ہیں











