اہم ترین

دہلی اور بمبئی ہائی کورٹس میں بم کی اطلاع پر کھلبلی

بھارت کے انتہائی اہم ترین شہر دہلی اور ممبئی کی ہائی کورٹس میں بم کی اطلاعات کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں جمعہ کی دوپہر اس وقت افرا تفری مچ گئی جب ایک ای میل کے ذریعے بم رکھنے کی دھمکی موصول ہوئی۔ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہائی کورٹ کے احاطے میں تین بم رکھے گئے ہیں۔

جس کے بعد تمام ججز کو ان کے چیمبرز سے نکال دیا گیا جبکہ وکلا، عملے اور سائلین کو بھیفوری طور پر احاطہ خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ، اسپیشل سیل اور دہلی پولیس کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

دہلی ہائی کورٹ کو ابھی کلیئر قرار دیا ہی گیا تھا کہ ممبئی کی بمبئی ہائی کورٹ کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی ملی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت کے احاطے میں بم رکھے گئے ہیں۔

ای میل میں واضح طور پر ججوں کے کمروں کا حوالہ دیا گیا اور اسے جمعہ کے روز دھماکوں سے جوڑتے ہوئے پاکستان اور تمل ناڈو کی مبینہ ملی بھگت کا ذکر بھی کیا گیا۔ بم کی اطلاع ملتے ہی دونوں عدالتوں میں بھگدڑ مچ گئی تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان