اہم ترین

قطر میں اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید افراد سپردخاک

چند روز قبل قطرکے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والےحماس رہنماؤں اورقطری شخص کو سپرد کردیاگیا۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید افراد کی نماز جنازہ دوحا کی مرکزی جامع مسجد مں ادا کی گئی۔ جس میں امیرِ قطر سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات، متاثرہ خاندانوں کے افراد اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شہریوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور غزہ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

شہید ہونے والوں میں حماس کے اعلیٰ ترین رہنما الخلیل الحیا کے بیٹے ھمام، الخلیل الحیا کے دفتر کے انچارج جہاد لبد اور 3 باڈی گارڈز عبد اللہ عبدالواحد، مومن حسنوا، اور احمد المملوک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حملےمیں قطری سیکیورٹی ادارے کے ایک اہلکار سعد محمد الحمیدی بھی شہدہوئے۔

حماس کے شہدا کو فلسطین کے پرچم جب کہ سعد محمد الحمیدی کو قطری پرچم میں سپرد خاک کیا گیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی دوحا میں اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کے 15 ارکان کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ قطر ایک اہم ثالث ہے، اس لیے دوحا پر حملہ نہ صرف تشویش ناک بلکہ اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان