پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت انسداد دہشت گردی فورم کی قیادت سنبھال لی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او ریٹس کے تحت سائبر سیکورٹی، انسداد دہشت گردی سمیت اہم امور پر ایونٹس ہوں گے۔
پاکستان مختلف شعبوں میں تقریبات اور سرگرمیوں کی میزبانی بھی کرے گا، جن میں سائبر انسداد دہشت گردی، اطلاعاتی آپریشنز، سرحدی سلامتی، دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور استعداد کار میں اضافہ شامل ہیں، تاکہ باہمی تعاون کو مزید گہرا کیا جا سکے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2025–26 کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کو انسداد دہشت گردی سمیت اہم ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔











