کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے دیت کی رقم کو 36 ہزار گرام چاندی سے بڑھاکر 45 ہزار گرام کرنے کی منظوری دے دی۔
علمائے کرام اور مفتیان کے مطابق دیت غیر ارادی طور پر قتل ہونے کی صورت میں قاتل معافی کے لئے مقتول کے لواحقین کو خون بہا کی مد میں ایک ہزار (1000) دینار یعنی 375 تولہ سونا (جس کا جدہد پیمانے میں وزن 4 کلو 374 گرام) یا تو دس ہزار درہم یعنی 2625 تولہ چاندی ( 30 کلو 618 گرام چاندی) یا دور حاضر میں اس کی قیمت کے برابر رقم دے گا۔
وفاقی وزارت خزانہ نے اگست میں پاکستانی کرنسی کے مطابق دیت کی رقم کو 81 لاکھ سے بڑھا کر 98 لاکھ کیا تھا۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس میں پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل پر غورکیاگیا۔
چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مہنگائی کی بڑھتی یا کم ہوتی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے دیت کا فیصلہ ہونا چاہیے۔
سینیٹر سینیٹر ثمینہ زہری کا کہناتھاکہ آج سونے کی قیمت زیادہ ہے۔ کل کو کرپٹو آئے گا تو دیت کی رقم میں اس حساب سے اضافہ ہونا چاہیے۔
جےیو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نےکہا کہ ایک ڈرائیور ہمارے لیے ہی گاڑی چلا رہا ہوتا ہے۔ آپ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں ہم میں سے کون اپنے ڈرائیور کو ایک کروڑ روپے دے گا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس کمیٹی کو اپنی رائے دیتی ہی نہیں، دیت میں چاندی بڑھا دی جائے سونا جو موجود ہے وہی رہنے دیں۔ جس پر سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے کہ 36 ہزار گرام چاندی کو پچاس فیصد بڑھا دیں۔ دیت کی رقم 55 ہزار گرام چاندی ہونی چاہیے۔
ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون نے کہا کہ دیت کی رقم کو ہر سال مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑھایا جاتا ہے، جس چیز پر بحث ہونی چاہیے وہ عملدرآمد کا مسئلہ ہے۔جس کےبعد کمیٹی نے دیت کی رقم بڑھا کر 45 ہزار گرام چاندی کرنے کی منظوری دے دی۔











