اہم ترین

جمہوریت کا تحفظ ہر شہری اور ادارے پر لازم ہے : بلاول بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے جو ہر شہری اور ادارے پر لازم ہے

جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ عوام کی آواز ، کمزوروں کی ڈھال اور قوم کی طاقت ہے۔ جمہوریت ہی ہماری قومی شناخت کی روح اور ترقی کی اساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت محض ایک طرزِ حکمرانی نہیں بلکہ عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان ایک عہد ہے۔ یہ عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کا وعدہ ہے۔ یہ جمہوریت شہریوں کی سیاسی عمل میں شراکت، سیاسی تنوع اور سب کے لیے یکساں حقوق کے تحفظ کا نام ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری سفر بے شمار شہداء کی قربانیوں پر محیط ہے۔ جمہوری سفر کے شہداء کی قربانیوں میں ذوالفقار علی بھٹو اوربینظیر بھٹو کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے عوام کے حقِ حاکمیت کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے اٹھارویں ترمیم منظور کی۔ جس سے پارلیمان کو 1973 کے آئین کی روح کے عین مطابق مضبوط کیا گیا۔ پارلیمان کا 1973 کے آئین کے مطابق مضبوط ہونا جمہوریت کی فتح ہے

پاکستان