بالی ووڈ کے سپر اسٹار سیف علی خان کی اداکارہ بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ اٹلی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا
بالی ووڈ کی اداکارہ سوہا علی خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ بیرون ملک ان کے ساتھ ایک خوفناک واقعہ پیش آیا تھا۔ ایک شخص دن دہاڑے عوامی جگہ پر انہیں عضوئے تناسل دکھانے لگا تھا۔ اس لئے وہ سمجھتی ہیں کہ وہ بہت اچھی زندگی جی رہی ہیں لیکن پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والوں کو ہر روز ایسی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہاٹر فلائی نامی چینل سے گفتگو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں کبھی عوامی مقام پر ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا، “اٹلی میں ان کے ساتھ ایسا ہوا تھا ۔ عام لوگوں کے ساتھ تو ایسا اکثر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار نہیں بنی کیونکہ وہ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جو بالی ووڈ میں کئی دہائیوں سے موجود ہے۔ اسی کا فائدہ انہیں ہوا۔ مجھے حقیقت میں ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا۔ اس کے لیے خدا کا شکر ہے۔











