شوبزکی دنیا میں آسکرز کے بعد دوسرے بڑے ایوارڈز میں شامل ستاروں نے فلسطین کی آزادی کے لئےآواز بلند کردی۔
امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں 77ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب کے شرکا نے غزہ میںجاری اسرائیلی بربریت اور فلسطین کی آزادی کے لئے آواز بلند کی۔
سفید ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کرکے آنے والی اداکارہ میگن اسٹالٹر نے اپنے پرس پر سفیڈ ٹیپ ’جنگ بندی‘ لکھ رکھا تھا۔
دریں اثنا معاون اداکارہ کے طور پر ایمی ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ ہنا اینبنڈر نے اپنی وکٹری سپیچ کے دوران سٹیج پر فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔
ہنا اینبنڈر نے ایوارڈ وصول کرتے وقت ہنا نے کہا کہ فلسطین کو آزاد کریں۔
“Go Birds, F*** ICE and Free Palestine”
— Film Updates (@FilmUpdates) September 15, 2025
– Hannah Einbinder during her #EMMYs speech
pic.twitter.com/k8H6LdKnL6
تقریب کے بعدایک انٹرویو میں ہنا اینبنڈر نے کہا کہ ایک یہودی ہونے کے ناطے وہ اس معاملے پر بات کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی تھیں۔











