بھارت کے ایک سیاتدان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ میں ہونے والا پاک بھارت میچ فکس تھا۔ اور اس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ہزارکروڑ روپےکا فائدہ ہوا۔
دبئی میں گزشتہ روز پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ بھارت یہ میچ 7 وکٹوں سےجیت گیا لیکن انہیں یہ فتح بھی ہضم نہیں ہوئی۔
پہلے بھارتی سیاست دان کہتے تھے کہ بھارت کو پاکستان سے میچ کھیلنا ہی نہیں چاہیے اور اب کہتے ہیں کہ میچ ہی فکس تھا۔
VIDEO | Mumbai: Shiv Sena (UBT) MP Sanjay Raut on the India-Pakistan Asia Cup match says, “It’s a shamelessness that the match happened. It’s a disrespect to our Armed Forces, those who lost their lives in Pahalgam, and the women who lost their 'sindoor'. PCB got Rs 1,000 crore.… pic.twitter.com/B0edbg9Mt2
— Press Trust of India (@PTI_News) September 15, 2025
بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میچ ہونا حکومت کی بے شرمی ہے۔ دبئی، ابوظبی یا ٹرمپ کے میدان، کہیں بھی میچ ہوا ہو، اگر پاک بھارت میچ کھیلا گیا ہے تو یہ ہماری فوج، شہیدوں اور خواتین کی بے عزتی ہے۔
آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ میچ کھیلنے سے کیا سندور واپس آئے گا؟میچ ہونے سے 1000 کروڑ روپے پاکستان کرکٹ بورڈ کو حاصل ہوا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا سٹہ لگا۔ پورا میچ فکس تھا۔
سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے آپ نے کہا کہ قرض نہ دیں، کیونکہ یہ پیسہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہوگا۔ کل جو بھارت کی مدد سے پاکستان کو پیسہ ملا، اس کا کیا؟ امت شاہ (مودی کے دست راست اور بھارتی وزیرداخلہ )کے بیٹے جئے شاہ نے پیسے دیے۔











