پارک ویو سٹی لاہور نے حالیہ سیلابی صورتحال کے بعد رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 30 فٹ بلند حفاظتی پشتے کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین وژن گروپ عبدالعلیم خان، سی ای او پارک ویو سٹی جنید امین اور ڈائریکٹر سیلز و مارکیٹنگ نعیم وڑائچ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریئل اسٹیٹ ایجنٹس، رہائشی اور کمیونٹی کے دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے متاثرین کے لیے ایک ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر متاثرہ رہائشی کو معاوضہ براہِ راست ان کے گھر پہنچایا جائے گا تاکہ فوری مالی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ پانچ بلاکس کے لیے دو ماہ کی ڈیولپمنٹ چارجز بھی معاف کردی گئیں۔
پارک ویو سٹی کے مطابق یہ حفاظتی پشتہ نہ صرف سیلاب سے بچاؤ کے لیے بنایا جا رہا ہے بلکہ اسے ایک جدید اور خوبصورت شکل دے کر صرف ممبران کے لیے واکنگ اور جاگنگ ٹریک بھی بنایا جائے گا، تاکہ تحفظ کے ساتھ صحت مند طرزِ زندگی کو بھی فروغ دیا جا سکے۔
حفاظتی بند بنانے کا کام 100 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے، جس کے بعد سوسائٹی کے تمام بلاکس اس حفاظتی ڈھانچے کے احاطے میں آجائیں گے۔
وژن گروپ کے چیئرمین عبدالعلیم خان کے مطابق یہ پشتہ محض ایک حفاظتی اقدام نہیں بلکہ پارک ویو سٹی کے وژن کی عکاسی ہے۔ ہمارا مقصد اپنے رہائشیوں کو محفوظ، جدید اور خوشحال کمیونٹی فراہم کرنا ہے۔
پارک ویو سٹی کی یہ کاوش لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے لیے ایک مثال ہے کہ وہ ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور رہائشیوں کے معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں