اہم ترین

فرانس سیاسی عدم استحکام کا شکار؛لاکھوں لوگ سڑکوں پر

فرانس میں بجٹ کٹوتی کے حکومتی منصوبے کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل ۤئے۔

فرانسیسی صدر امینوئل میکروں نے گزشتہ ہفتہ اپنے قریبی ساتھی سیبسٹین لیکورنو کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔ وہ گزشتہ ایک سال میں فرانس کے تیسرے وزیر اعظم ہیں۔ 39 سالہ سابق وزیر دفاع نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ملک کے بنیادی سیاسی منظر نامے میں بنیادی تبدیلی لائیں گے۔

فرانس میں کارکنوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے ٹریڈ یونینز اور ان کے لاکھوں حامی سڑکوں پر آگئے۔ ان کا مقصد وزیر اعظم سیبسٹین لیکورنو پر بجٹ کٹوتی کے منصوبے پر دوبارہ غور کے لئے دباؤ ڈالنا تھا۔

ٹریڈ یونینز کا کہنا ہے کہ 2017 سے اب تک کی حکومتیں مسلسل صنعت کاروں کے حق میں پالیسیاں بنا رہی ہیں۔ انہیں ایسی حکومت چاہیے جو مزدوروں اور شہریوں کے حق کے لئے کھڑی ہو۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق ملک بھر میں کم از کم 8 لاکھ افراد اس احتجاج میں حصہ لینے سڑکوں پر آئے۔ اس دوران ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں، ٹرینوں کی آمد و رفت اور فضائی آپریشن تک متاثر ہوا ۔

پاکستان