ولادی میر پوتن 2 عشروں سے زائد عرصے سے روس حکومت کررہے ہیں لیکن اب ان کے جانشین کی باتیں گردش کررہی ہیں۔ پوتن نے خود ہی اپنے سیاسی جانشین کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں کیا خوبیاں ہونی چاہئیں۔
برطانوی ادارے کے مطابق روسی پارلیمنٹ ’دوما‘ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں کے سربراہان سے گفتگو پوتن نے اپنئ جانشین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
پیوتن نےکہا کہ جو لوگ ملک کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا چکے ہیں، انھیں سیاست اور اقتدار میں جگہ ملنی چاہیے۔ وہی جنگجو مستقبل میں روس کی ذمہ داری اٹھائیں گے اور اقتدار کے وارث بنیں گے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ پوتن کے بیان میں صاف نظر آ رہا ہے کہ آنے والے وقت میں روس مزید قوم پرست اور سخت رخ اختیار کرے گا۔ یہ سوچ پوتن کے بعد بھی طویل مدت تک روسی سیاست پر اثر انداز ہوگی۔











