ٹی20 ایشیاء کپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹیم سُپر فور مرحلے سے باہر کردیا۔
ابوظبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے مچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 169 رنز اسکور کیے۔ جواب میں سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
19ویں اوور کے اختتام پر افغانستان کا اسکور 137 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تھا، لیکن آخری اوور میں نبی نے دُنتھ ویلا لاگے کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ 5 چھکے لگائے، یوں ٹیم کا اسکور 169 تک پہنچا دیا، افغانستان کی اننگز کےآخری اوور میں 32 رنز بنے۔ محمد نبی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔
جواب میں سری لنکا نے 170 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔ کوشال مینڈس نے 74رنز بنائے، کمیندو مینڈس نے26 رنز کی اننگز کھیلی۔
افغانستان کے شکست کے ساتھ ہی اس کا ایونٹ میں سفر بھی ختم ہوگیا۔ وہ ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے سے باہر ہوگیا۔











