اہم ترین

میں نے 7 جنگیں رکوائیں اقوام متحدہ تو بس خط لکھتا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں بھی پاک بھارت سمیت 7 جنگیں رکوانے کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بس سخت الفاظ میں خط لکھتا ہے۔

امریکا میں پچھلی انتظامیہ نے ملک کو بے انتہا مسائل سے دوچار کیا، ہمارے حکومت سنبھالنے کے بعد حالات تبدیل ہوگئے، 8 ماہ کے دوران بہتر تبدیلیاں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ امریکا میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ امریکا اپنے سنہری دور سے گزر رہا ہے، امریکا کی معیشت مضبوط اور سرحدیں محفوظ ہیں، ہم نے اقتدار میں آکر مہنگائی کو شکست دی، امریکا میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

امریکی صدر نے اقوام متحدہ کو نشانہ بناتےہوئےکہا کہ انہوں نےپاک بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں۔ وہ جنگ ختم کرکے لاکھوں لوگوں کی جان بچانے میں بہت مصروف تھے۔ بعد میں انہیں احساس ہوا کہ اقوام متحدہ ہمارے لیے نہیں ہے۔ ہمارے پاس بے پناہ صلاحیت ہے، لیکن اقوام متحدہ بس سخت الفاظ میں خط لکھتا ہے۔ کھوکھلے الفاظ سے جنگ ختم نہیں ہوتی۔ جنگ ختم کرنے اور ابراہم معاہدے پر بات چیت کرنے کے بعد لوگ کہتے ہیں کہ مجھے نوبل امن انعام ملنا چاہیے۔

فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ کچھ لوگ یکطرفہ طور پر فلسطین کو تسلیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے حماس کو بہت بڑا انعام ملے گا۔

انہوں نے روس سے خام تیل خریدنے کے حوالے سے نیٹو تنقیدکا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ نیٹو ممالک نے بھی روسی توانائی اور اس کی مصنوعات پر زیادہ پابندیاں نہیں لگائی ہیں۔ وہ (یورپی ممالک) اپنے ہی خلاف جنگ کی فنڈنگ کر رہے ہیں۔

پاکستان