اہم ترین

ایشیا کپ: پاکستان سری لنکا کے خلاف آسان مقابلہ مشکل بناکر کامیاب

ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف آسان مقابلے کو مشکل بناکر جیت لیا

ابوظہبی کے شیخ زاہد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی۔

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی بہترین بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم صرف 133 رنز ہی بناسکی لیکن اس کے باوجود پاکستان نے آسان ہدف کو مشکل بناکر کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی بہترین بولنگ

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کی بدولت سری لنکن بیٹرز کھل کرکھیل نہ سکے۔ 80 رنز پر ان کے 6کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

مشکل وقت میں کمینڈو مینڈس 50 رنز کیاننگ کھیلی اور سری لنکا کا اسکور 8 وکٹوں پر 133 رنز ہوا۔

چارتھ اسالنکا 20، وانندو حسارنگا 15، کشال پریرا 15، پاتھم نسانکا آٹھ اور دشمنتہا چمیرا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چمیکا کرونارتنے 17 اور مہیش تیسکھانا صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، حارث رؤف اور حسین طلعت نے دو دو جبکہ ابرار احمد ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بیٹرز ناکام

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان نے ہدفکا تعاقب شروع کیا۔ دونوں نے اچھے انداز میں اننگ کو آگے بڑھایا ۔

صاحبزادہ فرحان کی صورت میں پاکستان کی پہلی وکٹ گری ۔ جس کے بعد تو جیسے لائن لگ گئی۔

صاحبزادہ فرحان دو چھکوںاور ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر فخر زمان بھی اسی اوور کی پانچویں گیند پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاون آنے والے صائم ایوب دو جبکہ کپتان سلمان علی آغا پانچ رنز جبکہ محمد حارث 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایک وقت میں ایسا لگاکہ پاکستان میچ نہیں بچاسکے گی لیکن حسین طلعت اور محمد نواز نے ہوشمندی کا مظاہرہ کیا۔

دونوں کھلاڑی قومی ٹیم کو فتح کی جانب لے گئے اور 18ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

محمد نواز 38 اور حسین طلعت 32 رنز کی زمہ دارانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلیں۔

پاکستان