اہم ترین

ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں اور یہی ہماری توجہ کا مرکز ہے: شاہین شاہ آفریدی

سابق ٹی 20 کپتاناور اسٹار فاسٹ بولر شاہینشاہ آفریدی کہتے ہیں کہ ہم یو اےای میں ایشیا کپ جیتنے کے لیے ہیں اور یہی ہماری توجہ کا مرکز ہے۔

ابوظہبی میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ بات تھیک ہے کہ ہم نے بڑی ٹیموں کے خلاف کامیابی نہیں ملی، لیکن پاکستان ۤٹی 20 ٹیم کسی قسم کی تنزلی کا شکار نہیں، ہم نے اپنے پچھلی چار سیریز میں سے صرف ایک میں شکست کھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کسی بھی حریف کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ہم یہاں ٹرائی نیشن سیریز جیتنے کے لیے آئے تھے، اور ہم نے وہ جیتی۔ ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے کے لیے ہیں، اور یہی ہماری توجہ کا مرکز ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز مشکلات کا شکار ہیں، ٹی20 کرکٹ میں اچھی وکٹوں پر بلے بازوں کو فاسٹ بولر کے خلاف کھل کر کھیلنے کی آزادی ہوتی ہے ۔ ہم اپنی بولنگ میں مزید تنوع لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں – تاکہ ہم اپنے اہم بولرز کو یدان میں لائیں اور جلدی سے کھیل ختم کریں۔

ایشیا کپ کے فائنل میں ایک مرتبہ پھر پاک بھارت ٹاکرے کی امیدوں اور بنگلا دیش کے خلاف میچ سے متعلق شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بنگلا دیش نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جب بھی آپ ایسی ٹیموں کے خلاف کھیلیں، تو آپ کو پہلے حملہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ آپ کو انہیں موقع نہیں دینا چاہیے۔ اگر ہمیں ان کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانی ہوگی۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی جانب سے پاکستان کو ٹکر کی ٹیم نہ سمجھنے پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ اس کی رائے ہے؛ اسے جو چاہے کہنے دو۔ نہ وہ فائنل میں ہیں اور نہ ہم۔ ہم دیکھیں گے کہ فائنل کے لیے حالات کیسے بنتے ہیں۔ ہم تو صرف ایشیا کپ جیتنے کے لیے یہاں ہیں، اور اس کے لیے ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔

پاکستان